1 اکتوبر 2014 - 17:48
داعش سے مقابلے کے لیے ایران اور دوسرے ملکوں کی مدد موثر

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے دہشتگرد گروہوں خصوصا داعش سے مقابلے کے لۓ مدد دینے پر اسلامی جمہوریہ ایران کو سراہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العراقیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم جعفری نے بدھ کے دن بغداد میں ایک پریس کانفرنس میں ہمسایوں کے ساتھ مستحکم تعلقات کی برقراری پر اپنے ملک کی آمادگي پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلے کے لۓ ایران اور دوسرے ملکوں کی مدد بہت موثر تھی۔ ابراہیم جعفری نے مزید کہاکہ دہشتگرد گروہ داعش اپنے مظالم کے ارتکاب کے موقع پر مسلمانوں اور دوسرے ادیان کے پیروکاروں کے درمیان کوئي فرق روا نہیں رکھتا ہے۔ اور دوسرے ممالک کے حکام کو بھی جان لینا چاہۓ کہ اس دہشتگرد گروہ کے خطرے کی روک تھام کے لۓ مشترکہ پالیسی کا اختیار کیا جانا ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲